ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے غیر ضڑوری یوٹرنز ختم کرنے کا فیصلہ

ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے غیر ضڑوری یوٹرنز ختم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے ٹریفک کے دباؤ کے حوالے سے اہم چوکوں کا جائزہ لیا گیا۔ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، گجومتہ، سگیاں،بابو صابو، اللہ ہو چوک، حسین چوک، شاہدرہ میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹیپا، ٹریفک پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سے شفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بابو صابو بند روڈ اور بابو صابو تا یتیم خانہ چوک شاہراہ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔بابو صابو میں سگنل کی تنصیب سڑکوں کے سیدھا کرنا اور روڈ کی مرمت کی سفارشات زیر غور ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سگیاں پل کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس کو فوری مرمت کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کیا جائے گااورسگیاں پل والی سڑک کے غیر ضروری یو ٹرن کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ ھو چوک کے گول چکر کوختم کیا جائے گااوراگلے ہفتے اجلاس میں تمام سفارشات کو پیش کیا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن دینے سے پہلے ٹریفک پولیس سے پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ لی جائے گی اور کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
فیصلہ