قرآن پاک کے ناشران کے مسائل حل کئے جائیں،سرور عاصم
لاہور(پ ر) ناشران قرآن کی رجسٹریشن کی جائے اور مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔چھوٹے ناشران قرآن کی ضروری ریکارڈ سمیت مکمل فائلیں محکمہ اوقاف میں جمع ہیں مگرمحکمہ اوقاف ناشران کی رجسٹریشن کے معاملات کومسلسل التوامیں ڈال رہاہے دوسری طرف غیررجسٹرڈ ناشران قرآن کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دی جاتی ان کے قرآن مجید شائع اورفروخت کوغیرقانونی قراردیاجاتاہے جس سے ناشران قرآن خوف وہراس کاشکارہیں۔ضروری ہے کہ چھوٹے ناشران قرآن کو رجسٹریشن کے سرٹیفیکٹ فوری جاری کئے جائیں۔ان خیالات کااظہارہادیہ حلیمہ سنٹراردوبازارکے صدرمحمدسرورعاصم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاقرآن مجیدکی اشاعت کے معیارکوبہتر بنانے کے لئے ناشران کی رجسٹریشن کاآغاز قابل تحسین ہے اس سے یقیناقرآن مجیدکی اشاعت کا معیار بہتر ہو گا اورغیرمیعاری کاغذ پرقرآن مجیدشائع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔لیکن دوسری طرف حکومت کایہ فرض بھی ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کوہدایات جاری کرے کہ جن ناشران کی فائلیں مکمل ہیں ان کی فی الفوررجسٹریشن کی جائے۔ان حالات میں جبکہ وزیراعظم پاکستان کوریاست مدینہ بنانے اورکاروباری طبقہ کوسہولیات فراہم کرنے کی بات کرتے ہیں پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے لئے حکومت کی طرف قرآن مجید کی طباعت واشاعت کے لئے آسانیاں فراہم کرناضروری ہے اس لئے کہ قرآن مجیدکوجتنازیادہ عام کیاجائے گاپاکستان کوریاست مدینہ بنانے کی منزل اتنی ہی قریب آئے گی۔
سرور عاصم