مجلس احرار اسلام کا 90سالہ یوم تاسیس آج ملک بھرمیں منایاجائیگا

مجلس احرار اسلام کا 90سالہ یوم تاسیس آج ملک بھرمیں منایاجائیگا

  



لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام کا 90سالہ یوم تاسیس آج ملک بھر میں جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہاہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرسید عطاء المہیمن بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے مجلس احراراسلام کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کریں اور مجلس احرار اسلام کے منشور ودستور پر روشنی ڈالیں اور اکابراحراروختم نبوت کی جدوجہد کو نمایاں کریں۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ 29دسمبر ہماری جماعتی وتنظیمی اورتحریکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔آج سے 90سال قبل 29دسمبر 1929ء کولاہور میں دریائے راوی کے کنارے حریت پسندرہنماؤں نے مجلس احراراسلام کی بنیادرکھی تھی اوراس کی بنیاد میں استعمار دشمنی گھٹی کے طورپر پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی سامراج کو ہندوستان سے نکالنے کا سہرااسی حریت پسندجماعت کے سر ہے۔ آج ہمیں امریکن سامراج کے تسلط سے آزاد ہونے کی ضرورت ہے جبکہ حکمرانوں  اور سیاستدانوں نے وطن عزیز کو امریکہ کی کالونی بنا کر رکھ دیاہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہاہے کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کے اعادے کی ضرورت ہے کہ ہم قیام حکومت الہٰیہ تک اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے،ہماری منزل لوگوں کو لوگوں کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی میں لاناہے کہ اسی میں ہماری دنیاوآخرت کی کامیابی مضمرہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی غلامی اورلادین نظاموں نے ملک کے عوام کو مسائل میں جکڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشی ابتری اورذہنی پسماندگی کا راج ہے۔

یوم تاسیس

مزید : میٹروپولیٹن 1