بلا ول بھٹو کی تقریر عوام کے دلوں کی آواز تھی،عزیز الرحمن چن

بلا ول بھٹو کی تقریر عوام کے دلوں کی آواز تھی،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر)  پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر تقریر عوام کے دلوں کی آواز تھی پیپلز پارٹی کو ایک عرصہ سے منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنا سب کچھ اس ملک پر قربان کرنے والی بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید بھٹوجن نظریات کی خاطر پھانسی چڑھے، شہید بی بی بھی ان نظریات کیلئے بہادری سے لڑیں۔ بی بی شہید کے کارناموں کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، وزیراعظم بننے کے فوراً بعد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، انہوں نے بطور وزیراعظم ملک وعوام کی ترقی کے لئے ترقیاتی پروگرامز شروع کئے، بینظیر بھٹو نے صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے، خواتین کے دفاع جیسے پروگرامز کا آغاز کیا۔

عزیز چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...