سود کے خاتمہ کیلئے قرآ ن وحدیث سے مدد لینا ہو گی،سعید الحسن 

سود کے خاتمہ کیلئے قرآ ن وحدیث سے مدد لینا ہو گی،سعید الحسن 

  



 لاہور(پ ر)صوبائی وز یر اوقافسید سعید الحسن شاہ  نے کہا ہے کہ سود اور رباح سے پاک معاشرے کا قیام وقت کا اہم تقاضا ہے اس سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ا سلامی بنکنگ نظام کی اہمیت و افادیت بارے تجاویز پیش کی جائیں گی۔اس امر کا اظہار انہوں نے  میزان بنک کے وفد سے ملاقات کیا۔وفد میں ہیڈ آفشرعیہ کمپلائنس میزان بنک احمد علی صدیقی،ڈائریکٹر آئی بی اے سنٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کا مقصد  پنجاب میں اسلامی بنکنگ کو فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ریاست مدینہ کے مقاصد کو فروغ حاصل ہو اور ملک بھر سے رباح اور سودی  نظام سے چھٹکاراحاصل ہو سکے۔ ہیڈ آفشرعیہ کمپلائنس احمد علی صدیقی نے بتایا کہ میزان بنک ملک بھر سے سود اور رباح کے خاتمہ میں اپنی تجاویز کے ذریعے حکومت کے ساتھ عملی طور پر تعاون کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اوقافسید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ اسلام میں سود اور رباح حرام ہے۔اس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو قرآن اور حدیث کی مدد لیتے ہوئے عملی اقدامات عمل میں لانا ہونگے۔انہوں نے میزان بنک کے وفد کو سود اور رباح کے خاتمہ اور اسلامی بنکنگ نظا م کے لئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ ا ن تجاویز کو اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کر سکیں تاکہ صوبہ اور ملک بھر سے سو دی نظام کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے اور ریاست مدینہ کا قیام عملی طور پر تعبیر ہو سکے۔

سعید الحسن

مزید : میٹروپولیٹن 1