پاکستان کو اگلی نسلوں کا سوچنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے،جبران بشیر

پاکستان کو اگلی نسلوں کا سوچنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے،جبران بشیر

  



لاہور(پ۔ر) چیئرمین پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی جبران بشیر نے ٹور پاکستان کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب صرف باتیں یا تنقید کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ اب آگے بڑھ کر ملکی خدمت کرنا ہوگی آج پاکستان کو اس جگہ پر لانے میں لوگوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا سیاستدانوں کا ہے۔انہو ں نے کہا پاکستان کو ان لیڈرز کی ضرورت ہے جو اگلی نسلوں کے بارے میں سوچیں ناکہ اگلے انتخابات کے بارے میں انکا مزید کہنا تھا پاکستان انسانی ترقی کے اعتبار سے ہر سال نیچے جا رہا ہے کیونکہ سیاستدانون کی ترجیحات میں تعلیم، صحت اور روزگار نہیں ہے اور اس کی بڑی وجہ ہے کہ پاکستانی بھی سیاستدانوں سے تعلیم، صحت اور روزگار سے زیادہ سڑکوں، نالیوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ تقریب میں انکے ہمراہ شہزاد روشن گیلانی، ملک نوید اسلم، فہیم احمد اور آصف تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1