فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ قابل مذمت ہے

  فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ قابل مذمت ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین پاک چائینہ بزنس کمیونٹی حاجی فدا حسین نے کہا ہے کہ بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اخراجات پورے کرنے کابھی مشکل ہو گیا ہے،فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ معیشت ایک سنجیدہ موضوع ہے اور قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے والے بھی سنجیدہ مزاج کے حامل ہونے چاہئیں۔موجودہ حالات میں عوام میں اس قدر مایوسی پھیلا دی گئی ہے کہ طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ افواہیں صرف پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرو ن ممالک بھی سفر کرتی ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ فی الوقت ہر طرف ہیجان کی کیفیت بر قرار ہے۔

فدا حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1