اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کئے

اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی سٹی تبریز مری نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔اے سی رائیونڈ نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اے سی سٹی تبریز مری نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی، کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔افسران نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔اے سی سٹی تبریز مری نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے سپر مارکیٹ، نقشبندی سپر سٹور اور اکبری ڈیپارٹمنٹل سٹور کی چیکنگ کی۔انہوں نے سرخ مرچ مہنگے داموں بیچنے پر اکبری ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 30000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔
منڈی دورے