ڈیرہ:میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیموں کوبھرپور صفائی کاٹاسک

ڈیرہ:میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیموں کوبھرپور صفائی کاٹاسک

  



ڈیرہ(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان شہر کے ہر بلاک کوسیکٹر میں تقسیم کرکے باریک بینی کے ساتھ صفائی کی جائے گی جس کے لئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے صفائی کے دوران کوڑاکرکٹ، عمارتی مٹیریل، اشتہاری مواد سمیت ہر قسم کا ملبہ اٹھایا جائیگا۔ ضرورت پڑنے پر سڑکوں اور عمارتوں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

 کو  دھویا بھی جائے گا۔کھمبوں پر لٹکے تار،رسیاں،اشتہاری بورڈ اتارے جائیں گے سٹریٹ لائٹس کی بحالی اوردیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ صفائی عملہ کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ کمشنر نسیم صادق ہر گلی میں جا کر صفائی عمل کو خود مانیٹر کریں گے کمشنر نسیم صادق نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ  شہر کی 17 یونین کونسلوں کو  8 روز کے شیڈول میں تقسیم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا شیڈول جاری کیا جائے تاکہ اس کو مانیٹر  بھی کیا جاسکے کمشنر نسیم صادق نے صفائی عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں اور عوام کو صفائی نظر آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ مہم میں سزا اور جزا کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔کام چور اور نکمے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیاکمشنرنے کہا منتخب نمائندوں اور شہریوں کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان میں مثبت تبدیلی کے لئے کام کر رہے ہیں.    مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے کمشنر نسیم صادق متحرک ہیں۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کمشنر کے ہمراہ مانکاکینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ، شمس آباد میں صفائی،  جنرل بس سٹینڈ پر موجود کوڑاکرکٹ کی تلفی،  سبزی منڈی کے ڈسپوزل ورکس، پرانی گھاس منڈی،چوک چورہٹہ اور دیگر مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا  انہوں نے  پارکس اور بچوں کی تفریح کے لئے جھولوں کی تیاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیڈٹ کالج  فورٹ منرو کے متاثرین کو جلد مالی معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی ہیں  انہوں نے سخی سرور میں  محکمہ اوقاف کے رقبہ کی حد براری اور ناجائز قابضین کی بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی.کمشنر نسیم صادق نے ذہنی معذور شخص کی اراضی کو دھوکہ دہی سے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر