حکومت عوامی شکایات کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے،رفاقت گیلانی

حکومت عوامی شکایات کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے،رفاقت گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حکو مت عوام کی شکایات کے فوری حل اورمسائل کے خاتمہ میں دلچسپی رکھتی ہے۔کھلی کچہری عوامی فورم پر فوری انصاف فراہم کرنے کی آما جگاہ ہے جہاں دکھی عوام کسی بھی محکمہ سے متعلق اپنی شکایت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائل کی دوبارہ کھلی کچہری میں آمد متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوگی۔افسران عوامی خدمت گار بن کر کام کریں اوراپنے دفاتر میں مخصوص اوقات کارمیں لوگوں کے مسائل سنیں۔کھلی کچہر ی میں سائلین کی طرف سے پیش کردہ شکایات پر عمل کرتے ہوئے فوری ازالہ کریں اور اس بارے حکومت کو آگاہ بھی کریں۔ انہوں نے میونسپل حکام کوہدایت دی کہ وہ ضلع بھر سے تجاوزات فوری طورپرختم کرائیں بصورت دیگرمحکمانہ کارروائی کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے گراں فروشی کے تدارک کے لیے بھی ہدایت کی کہ ہفتہ وار سٹاک ریکارڈسے ذخیرہ اندوزوں کا پتہ لگایاجائے اورذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مضرصحت سبزیوں اورفروٹ کی بولی ہرگز نہ ہونے دی جائے اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ دکانداروں کے خلاف ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھی کارروائی کا آغازکیا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں مختلف مقامات پر قیمتوں کااچانک جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی کاآدم خوری کا مرض دنیا کے لئے ایک نیا فتنہ ابھرکر سامنے آیاہے۔ اس بارے ہر سطح پر مہم چلائی جائے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اقوام عالم کو اس کابروقت سدباب کرنا ہوگا۔
رفاقت گیلانی