ڈیرہ غازی خان میں کانفرنس، حکیم محمد حسن کی خدمات  کوخراج تحسین، حنیف پتافی اورا ہم شخصیات کی شرکت

ڈیرہ غازی خان میں کانفرنس، حکیم محمد حسن کی خدمات  کوخراج تحسین، حنیف پتافی ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): شفاء الملک حکیم محمد حسن برصغیر پاک و ہند کی ایک ہمہ جہت اور عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے طبِ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

یونانی و طبِ اسلامی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اطباء کرام کو معاشرے میں جائز مقام دلوانے اور اطباء کرام کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ نیشنل کونسل فارطب کے قیام میں بھرپور کردار ادا کر تے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنا رکھا تھا ان خیالات کا اظہار مشیرِ صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے پاکستان طبی کانفرنس کے پہلے مرکزی صدر حکیم محمد حسن قرشی کی 123 ویں سالگرہ کے موقع پر بزمِ قرشی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے طبِ اسلامی ترقی و ترویج اور اطباء کرام کے وقار و احترام کو سربلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ خاندانِ قرشی کے چشم و چراغ پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی صدر اور بزمِ قرشی کے مرکزی چیئرمین حکیم محمد اقبال قرشی اپنے والدِ بزرگوار کے نقشِ قدم پر چلتے ھوئے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی اور اسلامی معاشرے کی تشکیل و تعمیر میں اھم کردار ادا کرتے ھوئے اطباء کرام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور ان کو بہتر روزگار کی فراہمی اور ایک پلیٹ فارم پاکستان طبی کانفرنس جیسی منظم تنظیم کے تحت متحد کرنے میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر حافظ خالد روف سابق نائب تحصیل ناظم ڈیرہ غازی خان،ملک محبوب ثاقب سابق ناظم یونین کونسل، ضیاء السلام زاھد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، مزدور تنظیم کے رہنما عبدالستار ساجد و عبدالعزیز قریشی ڈاکٹر عبدالغفار عابد حکیم سید مجاھد اکبر رضوی حکیم محمد عمران روحانی حکیم محمد علی سپل حکیم عبدالحمید حاکم علی مہسر انعام المنان قریشی محمد باقر راجپوت اصغر سعید قریشی حافظ بلال احمد سعد عبدالغفار سلمان ساجد ایڈووکیٹ ملک افتخار احمد رحیم آصف مجددی ڈاکٹر شیخ محمود احمد حافظ عبیدالحنان قریشی سٹی کونسلرظفر بشیر بھٹہ حافظ طلحہ سلیم قریشی کے علاوہ سول سوسائٹی سے وابستہ افراد مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدے داران ڈاکٹرز وکلاء اور اطباء کرام کے علاوہ درجنوں معززینِ شہر نے شرکت کی۔

خراج تحسین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...