الخدمت الفلاح سکالر شپ کا سالانہ کنونشن،طلبہ کی بھرپور شرکت

الخدمت الفلاح سکالر شپ کا سالانہ کنونشن،طلبہ کی بھرپور شرکت

  



لاہور(پ ر)الخدمت الفلاح سکالر شپ سکیم کا سالانہ کنونشن پشاور میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور، چیئرمین الفلاح اسکالر شپ اسکیم مجید احمد چوہدری،چیئرمین کاروان علم فاؤنڈیشن امریکہ شکور عالم، صدر الخدمت خیبرپختونخوا خالد وقاص اور ملک بھر سے میڈیکل، انجینئرنگ، ماسٹرز، بی ایس آنرزکے150سے زائدطلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور نئے اسکالر شپ ہولڈرز کوا سکالر شپ سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔اس کے علاوہ کنونشن میں شریک طلبہ و طالبات سے اعلی تعلیم کے حصول اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے حلف بھی لیا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الفلاح سکالر شپ سکیم طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے رنگ،نسل،قوم،مذہب اور ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر تعلیمی وظائف فراہم کر رہی ہے۔مجید احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر3872ذہین اور ہونہار طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کئے جا چکے ہیں اور اِس وقت بھی 661طلبہ و طالبات کو وظائف مہیا کئے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...