ڈیرہ:مویشوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریاں روکنے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک متحرک، سپرے مہم شروع

    ڈیرہ:مویشوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریاں روکنے کیلئے محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مویشیوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ لائیوسٹاک(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

ڈیرہ غازیخان متحرک ہو گیا ہے شہر میں موجود تمام مویشیوں کے دودھ اور خون کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی چھ سے زائد ٹیمیں نمونے لینے میں مصروف ہیں۔مویشیوں میں بروسیلا، ٹی بی اور ساڑو کی بیماری کی تصدیق ہونے پر متاثرہ مویشی تلف کر دیے جائیں گے تاکہ بیماری انسانوں میں منتقل نہ ہو محکمہ لائیو سٹاک نے شہر میں موجود مویشیوں کے کمروں، احاطہ اور متعلقہ جگہوں پر سپرے مہم بھی شروع کر دی ہے سپرے کے بعد متعلقہ جگہ چھ روز تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ سپرے کے نقصان دہ اثرات انسانوں پر اثر نہ کرسکیں۔ کمشنرکی ہدایت پر پر محکمہ لائیو سٹاک نے انسانوں کومویشیوں کے ذریعے متاثر ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات شروع کردئیے ہیں ماہرین لائیوسٹاک کے مطابق مویشیوں میں بروسیلا کی بیماری ثابت ہونے پر ان کا واحد حل متاثرہ مویشیوں کو تلف کرنا ہے جس کے لیے شہر سے دور محفوظ مقام پر جگہ مخصوص کردی گئی ہے مویشیوں کو تلف کرکے گڑھے میں دفن کر دیا جائے گا۔لیبارٹری ایکسپرٹ ڈاکٹر ذکاء الدین نے بتایا دو روز کے دوران 25سے زائد جانوروں کے دودھ اور خون کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں. لیبارٹری رپورٹ 48گھنٹوں کے اندر موصول ہو گی. ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مرید حسین نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کاپوریشن کی حدود میں مویشیوں کی جگہوں پر سپرے کیا جارہاہے.
سپرے