انسداد ڈینگی اجلاس، افسر غائب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ برہم

  انسداد ڈینگی اجلاس، افسر غائب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ نے انسداد ڈینگی اجلاس میں افسران کی عدم دلچسپی کا سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور افسران کو اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اجلاسوں میں افسران کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

جائے گا۔ ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کی وبا کا مکمل خاتمہ کرنے کے لی دیگرطریقے اپنانے پر غور کر رہی ہے اور ماہرین کو تربیت کے لیے آسٹریلیا بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء اللہ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ نے کہا کہ ڈینگی کی وباء کا خاتمہ نہ ہونے پر حکومت کو سخت تشویش ہے اور ڈینگی کے مستقل خاتمہ کے لیے آسٹریلیا کی طرز کا طریقہ کار اپنانا چاہتی ہے اسی لیے تربیت کے لیے ماسٹر ٹرینرزآسٹریلیا بھیجنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم کے باوجود ڈینگی مچھر ماحول میں موجود ہے۔ڈینگی سرویلنس کے لیے انڈور سر گرمیاں جاری رکھی جائیں اور آگاہی مہم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے