ٹک ٹاک ویڈیوز،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورکی اندراج مقدمہ کی درخواست

  ٹک ٹاک ویڈیوز،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورکی اندراج مقدمہ کی درخواست

  



قصور (بیورورپورٹ)قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی ٹک ٹاک ویڈیوز کیلئے استعمال ہونے لگا۔ تین نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی ایکٹنگ کیلئے ہسپتال کے وارڈز اور بیڈز استعمال کیے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعدایم ایس نے تین نوجوانوں کیخلاف (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

تھانہ صدر میں کار سرکار میں مداخلت کرنے، جعلی ڈاکٹر اور سٹاف بننے اور سرکاری عمارت کا ناجائز استعمال کرنے کے جرم کی تحریری درخواست دیدی ہے جبکہ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان نے انکوائری کمیٹی بھی بنا دی۔ ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک میں کسی بھی غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی حرکات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزاد ی جائے گی۔ وا ضح رہے مقد مہ کے مد عی ایم ایس ڈا کٹر لیئق 28دسمبر تک چھٹی پرتھے۔

ٹک ٹاک ویڈیوز

مزید : ملتان صفحہ آخر