ٹرانسپورٹرز کے جرمانوں میں فوری طور پرکمی کی جائے،لالہ یاسر
لاہور (سٹی رپورٹر)صدر آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا پورا منصوبہ بنا لیا ہے،اسی وجہ سے پچھلے پندرہ مہینے میں متعدد بار چالانوں کی مد میں وصول کئے جانے والے جرمانوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا ہے،حال ہی میں پھر ان میں اضافہ کرکے ٹرانسپورٹرز کے حقوق پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چالانوں کی مد میں بڑھائے جانے والے تمام جرمانوں کو کم کیا جائے،پرانی سطح پر بحال کیا جائے کیونکہ محکمہ ٹرانسپورٹ تو پہلے ہی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے زبوحالی کا شکار ہے اوپر سے حکومت کی جانب سے عائد کئے جانے والی نئی جرمانہ لسٹ نے ٹرانسپورٹر ز کے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں،میری عاجزانہ التجاء ہے کہ زائد جرمانوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
لالہ یاسر