مشیر صحت حنیف خان پتافی کابی ایچ یو حاجی غازی کادورہ، مریضوں سے ملاقات

مشیر صحت حنیف خان پتافی کابی ایچ یو حاجی غازی کادورہ، مریضوں سے ملاقات

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ہدایت پر مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے بی ایچ یو حاجی غازی کا دورہ کیا۔ مشیر صحت نے بی ایچ یو میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

میڈیسن کی اویلیبلٹی کے بارے میں مریضوں سے دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں ڈاکٹرز اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ مختلف بی ایچ یو میں اچانک دوروں کا مقصد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اور دوردراز کے علاقہ جات میں مریضوں کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے ہسپتال کی انتطامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ صفائی کے انتظامات بھی بہتر بنائیں۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر