پیف ایجوکیشن سسٹم، ووچر سکیم میں داخل اور خارج ہونیوالے طلباء کاڈیٹا فیڈ کرنیکی ہدایت

    پیف ایجوکیشن سسٹم، ووچر سکیم میں داخل اور خارج ہونیوالے طلباء کاڈیٹا فیڈ ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پیف نے ایجوکیشن ووچر سکیم میں داخل اور خارج ہونے والے طلبا کا ڈیٹا فیڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ووچر کارڈ والے بچوں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کے کسی اور سکول آنے اور خارج ہونے والے بچوں نے دوبارہ داخلہ لیا ہے تو ان اندراج 10 جنوری تک کرلیں اگر ووچر والے بچے سکول تبدیل کرنا چاہتے ہیں بچے کے سکول چھوڑنے کی صورت میں سکول انفارمیشن سسٹم سے فوری ڈراپ کریں، تاکے دوسرا سکول اس کو اپنے سسٹم میں فیڈ کرلے، اگر کسی شخص کے 5سے زائد بچے ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں تو سکول کا مالک بچوں کے والدین کے شناختی کارڈ اور ب فارم کی کاپی ای وی ایس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کا پابند ہوگا، پیف کی مانیٹرنگ ٹیم سکول کے وزٹ کے دوران ایس ا?ئی ایس کے مطابق سکول کا ریکارڈ چیک کرے گی، کسی بھی غلطی کی صورت میں پیف کی پالیسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...