ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ: پرچہ آؤٹ آف کورس آنے پر طالبعلموں کااحتجاج، کئی سنٹرز پربائیکاٹ

ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ: پرچہ آؤٹ آف کورس آنے پر طالبعلموں کااحتجاج، کئی سنٹرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے ز یر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ کا پرچہ آوٹ آف کورس آنے پر طلبا کا (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
احتجاج،کئی سنٹرز پر بائیکاٹ کردیاگیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایل ایل بی پارٹ سکینڈ کے کمپنی لا کا پرچہ تھا جوا?وٹ ا?ف کورس آیا جس پر طلبا نے احتجاج شروع کردیا، ملت ڈگری کالج ممتاز آباد ملتان امتحانی سنٹر پر پیپر کا بائیکاٹ کر دیا گیا طلبا نے نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سلیبس میں سے نہیں آیا ان سوالوں کے جواب کیسے دیں، اسی طرح شمس آباد سکول میں پرچہ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اور امتحانی عملے کی یقین دہانی کے بعد شروع ہوا، جبکہ دیگر شہروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متعد د سنٹروں پر احتجاج کیا گیااور بائیکاٹ کیا گیااس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ پرچہ ا?وٹ ا?ف کورس ا?نے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے، معاملہ کو اکیڈمک کونسل میں لیجایا جائے گااو ر طلبا کو ریلیف دیا جائے گا۔
بائیکاٹ