وزیراعلیٰ کادورہ بورے والا ملتوی، انتظامیہ کی سانسیں بحال

  وزیراعلیٰ کادورہ بورے والا ملتوی، انتظامیہ کی سانسیں بحال

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہفتہ کے روزبورے والا میں متوقع آمد کے پیش نظر پورے ضلع کی انتظامی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

مشینری 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں متوقع آمد کی وجہ سے غیر معمولی سیکورٹی مریضوں کے لئے درد سر بنی رہی ہسپتال کے گیٹ پر بغیر شناختی کارڈ چیک کئے مریضوں کو اندر جانے نہیں دیا گیا جس سے بغیر شناختی کارڈ کے علاج کے لئے آنے والے درجنوں مریض خوار ہوتے رہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی معمول سے ہٹ کر سخت سردی میں بھی وزیر اعلی کے روٹ کی شاہراہوں پر صفائی میں مصروف دکھائی دیا ضلع بھر کے افسران کی دوڑیں لگی رہیں کوئی بھی سرکاری افسر دفتر میں موجود نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اچانک 12 بجے کے بعدوزیر اعلی عثمان بزدار میاں چنوں سے بورے والا آنے کی بجائے دورہ ملتوی کر کے براستہ موٹروے لاہور روانہ ہوگئے اور پوری سرکاری مشینری انکی راہ تکتی رہ گئی۔

بحال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...