ڈیرہ:امتحانی نظام کی بہتری کیلئے سفارشات پیش

  ڈیرہ:امتحانی نظام کی بہتری کیلئے سفارشات پیش

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):ڈپٹی کنٹرولر امتحانا ت ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے امتحانی نظام کی بہتری، نقل اور امتحانی عمل میں دیگر غیر قانونی معاونت(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

روکنے کیلئے سنٹرز کی حدود میں موبائل جیمرز کی تنصیب کی سفارشات پیش کر دی ہیں. چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کے نام جاری مراسلہ میں ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ تعلیمی بورڈ شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سنٹرز میں موبا ئل جیمرز کے ذریعے کال،پیغام، وٹس ایپ، انٹر نیٹ او ردیگر کنکشن کو معطل کرکے امتحانی نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے جس کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...