ڈیرہ: مضر صحت چاول کھانے سے 6افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

ڈیرہ: مضر صحت چاول کھانے سے 6افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پیرفتح شاہ میں مضرصحت چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے6 افرادکی حالت غیر ہوگئی، ٹیچنگ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں واقع پیرفتح شاہ کالونی نزد بلال مسجد کارہائشی محمدارشاد نے اپنی زوجہ مسز ارشاد،بیٹیاں نو سالہ اسماء، پانچ سالہ فاطمہ، بیٹے سات سالہ ساجد اور چار سالہ آصف کے ہمراہ بیٹھ کر چاول کھائے مضرصحت چاول کھاتے ہی ان سب کی حالت خراب ہوگئی ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد انہیں ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیاجہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حالت غیر

مزید : ملتان صفحہ آخر