ڈینگی مچھر کی افزائش، دوافراد پرمقدمہ

  ڈینگی مچھر کی افزائش، دوافراد پرمقدمہ

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)پولیس نے ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

تفصیل کے مطابق انسپیکٹر ماحولیات فیاض حسین نے مظفر آباد پولیس کو درخواست دی کہ عبدالرشید نے اپنی ٹائر شاپ کا سامان کھلے آسمان تلے رکھا ہوا تھا جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہوسکتی ہے اسی طرح حاجی لطیف نے بھی اپنی ٹائر شاپ کا کباڑ کا سامان کھلے آسمان تلے رکھا ہوا تھا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...