بینظیر بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ممتاز علی چانگ

  بینظیر بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ممتاز علی چانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)بے نظیر بھٹو جمہوریت کے فروغ میں ہر اول دستہ تھیں جمہوریت کے دشمنوں نے دختر مشرق کا قتل کر کے ملکی سیاست کو تاریک کر دیا ہے وطن عزیز کی ترقی کے لئے محترمہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

بے نظیر بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ممتازعلی چانگ،سردار رئیس نبیل احمد،صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ سیٹھ بصروجی،ضلعی صدر حبیب الرحمان گوپانگ،ترجمان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب رانا طارق محمود خاں،خاور باجوہ،رانا محمد ندیم افضل،حبیب الرحمان سمہ،عبدالروف سولنگی،رانا وسیم سجاد،رانا شوکت علی،حاجی ابراہیم لاڑ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹواور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے افکار اورنظریات پر عمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ظالموں نے بہت بڑا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا سوچا وہ خود نسیت و نابودہوگیا پیپلزپارٹی عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ آئندہ آنے والے دور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ممتازعلی
ٓ