اپنوں کوبچانے کیلئے ملک میں احتساب کانیا نظام لایا جارہاہے، جاوید ہاشمی

اپنوں کوبچانے کیلئے ملک میں احتساب کانیا نظام لایا جارہاہے، جاوید ہاشمی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ نیب کا قیام لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے لایا گیا تھا نیب اپنی مرضی سے کسی کے خلاف ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا موجودہ آرڈینینس(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

لانے سے یہ واضح ہے کہ اس سے عمران خان کے دوست بہت خوش ہونگے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو مذید اندوہناک بنایا گیا ہے جن کی خواہشات کو نیب خفیہ طور پر پورا کررہا تھا اب اس کا اعلانیہ اظہار کیا جائے گا اسکے ذریعے حزب اختلاف کو جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر سرنڈر کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے قانون کو سیاہ دھبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے نیب ایک عیب ہے جو سیاسی معاشی اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے عمران خان میں ڈکٹیٹر بننے خواہش تو ہے مگر صلاحیت نہیں بلکہ کسی اور کو ڈکٹیٹر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان نے ملکی معاملات کو کھیل کا میدان بنا رکھا ہے احتساب کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جس سے اپنوں کو بچایا جائیاور اختلاف کرنے والوں کیلئے ملک جہنم بنا دیا جائے عمران خان کو اپنا انجام سامنے رکھنا چاہئے۔ ملک اور قوم کا وقت ضائع کرکے اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں جس سے تفریق کا تاثر ظاہر ہو انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے نیب کی ابتدا میں نفرت کیجو بیج بوئے جائیں گے اس سے جو فصل تیار ہوگی وہ عمران خان نہیں کوئی اور کاٹے گا اس لئے فرد واحد کا تاثر قائم کرنے کی بجائے اجتماعی قیادت پیدا کرنی چاہئے ایسے اقدامات سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا جس کی توقع عمران خان سے نہیں کرتا۔

جاویدہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...