سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکابحران،انتظامات زیرو، صورتحال سنگین

  سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکابحران،انتظامات زیرو، صورتحال سنگین

  



رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی شدید کمی کے باعث مریضوں کومشکلات کاسامنا ہے جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی اموات میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ٹھوس اقدامات تاحال نہیں کئے گئے،شیخ زیدہسپتال سمیت تحصیل ہیڈاکوارٹرزہسپتال ودیگررورل ہیلتھ سنٹرز میں فنڈز ہونے کے باوجود وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا،تشویش(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ناک حالت میں لائے گئے مریضوں کو وینٹی لیٹرز کے ذریعے منصوعی سانس کی بحالی دی جاتی ہے،کئی بار مریضوں کی رش بڑھ جانے سے وینٹی لیٹرز موقع پردستیاب نہیں ہوتا اور اسی دوران بیشتر مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے مطابق مزید وینٹی لیٹرز کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صورتحال سنگین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...