بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بہاولپور آرٹس کونسل میں میوزیکل نائٹ

      بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بہاولپور آرٹس کونسل میں میوزیکل نائٹ

  



بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہاہے کہ بہاول پور کی سر زمین روہی کے عظیم الشان، پرشکوہ ثقافتی اور تہذیبی ورثہ کی امین ہے۔ ہزاروں سال قدیم خطہ کی بھر پور و موثر ترجمانی یہاں کے میوزک، آرٹ اور کرافٹ میں نمایاں طور پر جھلکتی ہے اور اس خطہ کے فنکاروں نے دھرتی کا نام روشن کرنے کے لئے عظیم اور لازوال خدمات سر انجام دی ہیں۔ یہ بات انہوں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بہاول پور آرٹس کونسل رشیدیہ آڈیٹوریم میں منعقدہ میوزیکل نائٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ جیپ ریلی 2020ء سپورٹس کے حوالہ سے بہاول پور کی پہچان بن چکی ہے اور اگلے سال 13/فروری سے شروع ہونے والی جیپ ریلی میں اس خطہ کے گلوکاروں اور فنکاروں کو اپنے فن کے مظاہرے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ پورے پاکستان سے آنے والے شائقین سپورٹس کو اس خطہ کی مہرو محبت،انسانی رویوں میں پائی جانے والی مٹھاس اور اپنے سروں سے جادو بکھیرنے والے گلوکاروں سے روشناس کرایا جا سکے۔ کمشنر بہاول پور نے کلچرل میوزیکل نائٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر جمیل پروانہ کی گائیکی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس خطہ کے تمام گلوکاروں، فنکاروں، کرافٹس مین اور موسیقاروں کو قومی سطح پر پرموٹ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات عمل میں لائیں گے۔ میوزیکل نائٹ میں بلائنڈ کرکٹرز نے اپنی گائیکی اور جھومر سے سماں باندھ دیا۔تقریب میں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، ڈی او سپورٹس پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل مقصودالحسن، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلمان بخاری، ڈائریکٹر فنانس پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل انور علی، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل بلال ستی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل رانا اعجاز محمود، پروگرام آفیسر ملک ذکاء اللہ، بلائنڈ کرکٹرز اور طلبہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...