میپکو،14سب ڈویژنل آفیسرز، جونیئر انجینئر ز محکمانہ امتحان میں کامیاب
ملتان (نیوز رپورٹر)(میپکو) کے 14سب ڈویڑنل آفیسرز/جونیئر انجینئرز نے سینئر انجینئرز کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ امتحان(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واپڈا ایگزامینیشن سیل لاہور کے مطابق پاورونگ کے جونیئر انجینئرز بنیادی سکیل 17سے سینئر انجینئرز بنیادی سکیل 18میں ترقی کے لئے پروموشن امتحان واپڈا ہاؤس لاہور میں 19تا21نومبر 2019?ء کو منعقد ہوئے جس میں ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویڑن ملتان محمد اکرام سیال، ایس ڈی او پاک گیٹ سب ڈویڑن ملتان ثاقب انعام، ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویڑن ملتان کاظم حسین، عابد علی عابد اسسٹنٹ منیجر پاورکنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان، ایس ڈی او مارکیٹنگ،ٹیرف میپکو ہیڈ کوارٹر عاشق حسین بھٹی، ایس ڈی او (پی اینڈ آئی)جی ایس او سرکل ملتان حافظ محمد صہیب، ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویڑن محمد عارف راجہ، ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویڑن رحیم یار خان اقبال حسین بھٹو، ایس ڈی او احمد پور لمہ سب ڈویڑن رحیم یار خان خلیق الرحمن، ایس ڈی او 132KVکوٹ ادو گرڈاسٹیشن مظفرگڑھ خان محمد، ایس ڈی او132KVچوک اعظم گرڈاسٹیشن لیہ محمد شہزاد بشیر، اسسٹنٹ انجینئر (ٹرانسمیشن) 132KVگرڈاسٹیشن راجن پور محمد شریف، ایس ڈی او کرمداد قریشی سب ڈویڑن شاہد نوازاور ایس ڈی او قصبہ گجرات سب ڈویڑن محمد سلیم اقبال کامیاب ہوئے۔
کامیاب