ملتان ائرپورٹ:پروازیں بدستور تاخیر کاشکار

  ملتان ائرپورٹ:پروازیں بدستور تاخیر کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) موسم بہتر ہو گیا لیکن انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا، پروازیں 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکارہوگئیں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، تفصیل کے مطابق دھند کے بعد موسم بہتر ہونے کے بعد بھی ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا ہے، مدینہ سے آنے اور جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی، جدہ سے آنے والی پرواز 6 گھنٹے لیٹ پہنچی جبکہ جدہ جانے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، اسلام آباد سے آنے اور جانیوالی پرواز بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، شارجہ سے آنے والی پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی جبکہ چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، پروازوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کا شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر موسم بہتر رہا تو ایک سے دو دن میں شیڈول ٹائم پر آجائے گا۔
پروازیں