شاہ جمال: بیک وقت دوہلاکتیں، شادی والے گھر میں کہرام، بین
شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)شاہجمال کی معروف سماجی شخصیت حافظ عمر مسعود ہمدم فقیر سائیں سرکار کے بیٹے عدنان کی شادی تھی عین برات کی روانگی کے وقت ان کے چھوٹے بھائی میاں جگنو کے دو فاتر العقل بیٹے محمد عدیل اور اسکا بھائی جس کا نام معلوم نہ ہو سکا کہ چار پائی پر کھڑے تھے بڑے نے چھوٹے عدیل کو دھکا دیا جو چار پائی سے گر قریب کھڑی گاڑی کے ساتھ اسکا سر ٹکرا گیا جس سے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
وہ بیہوش ہو گیا اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے نشتر منتقل کر دیا گیا اور شاہ جمال سیبرات ملتان کے لیئے روانہ ہوئی ملتان پہنچی ہی تھی کہ اطلاع ملی کی عدیل فوت ہو گیا ہے باوجود اس کے برات نے لڑکی والوں کے گھر کا سفر جاری رکھا جو نہی برات لڑکی والے گھر پہنچی تو اطلاع ملی کہ دولہے کا قریبی عزیز شاہ جمال کا رہائشی میاں بلال بھی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جس پر انتہائی سادگی سے دلہن کی ڈولی لیکر برات واپس لوٹی اور ایک ہی گھر میں موجود دو میتوں کے کفن دفن اور جنازے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی اور یوں شادی کی خوشیوں کی بجائے گھر ماتم کدہ بن گیا جس کی وجہ سے مقامی شادی ہال میں آج 29دسمبر بروز اتوار طے کی گئی دعوت ولیمہ کی تقریب کینسل کر دی گئی ہے۔
بین