ملتان:چوکیدار پراسرار طورپر ہلاک، مختلف حادثات میں 4جاں بحق

ملتان:چوکیدار پراسرار طورپر ہلاک، مختلف حادثات میں 4جاں بحق

  



ملتان، راجن پور، روجھان، بورے والا، رحیم یارخان (خبرنگار خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائند گان پاکستان)مختلف حادثات(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں انڈس ہائی وئے پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ہوگئے انڈس ہائی وئے مہانی پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل سوار غلام شبیر اور بیشل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فوج علی زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو ٹیمیں موقع پر پہنچ گء اور زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں زمیندار کا چوکیدار گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر نشتر کے سرڈ خانے میں منتقل کر دی ہے پولیس کے مطابق اصل حقا ئق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ ئیں گے تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی میں اللہ وسایا کے گھر سے میں محمد امجد چوکیدار تھا اور وہ گھر میں اکیلا تھا اللہ وسایا کہیں گیا ہوا تھا گزشتہ روز گھر کا مالک اللہ وسایا واپس پہنچا تو گھر میں محمد امجد کی لاش پڑی تھی اس کی عمر 60 سال تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ کروایا جا رہا ہے۔معصوم شاہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سا ئیکل سوار خاتون خاں بحق ہوگئی،ایک بچی اور اسکا والد شدید زخمی ہوگیا نواحی گاوں 247/ای بی رہائشی خاتون رابعہ بی بی اپنے بہنوئی شہزاد اور اسکی 4 سالہ بیٹی ملائکہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے رشتہ داروں سے ملکر 473/ ای بی سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ نواحی گاوں 455/ ای بی کے قریب معصوم شاہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون رابعہ بی بی موقع پر ہی جانبحق ہوگئی جبکہ 4 سالہ بچی ملائکہ اور اسکا باپ شہزاد شدید زخمی ہوگئے کار کا ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جانبحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا پولیس نے کار قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔روٹر پمپ سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا60سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تحصیل صادق آباد کارہائشی60سالہ منیراحمد جو کہ روٹر پمپ کا سوئچ لگارہا تھاکہ اچانک بجلی کاکرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود منیراحمد جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...