خانپور:دیور بیوہ بھابی کی اراضی ہتھیانے کیلئے سرگرم، خواتین کودھمکیاں

خانپور:دیور بیوہ بھابی کی اراضی ہتھیانے کیلئے سرگرم، خواتین کودھمکیاں

  



خان پور (نامہ نگار) ظالم دیور نے بیوہ بھابھی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دی، زمین کے تنازعہ پر مبینہ طور پر بھتیجی کا گھر توڑ دیا، خان پو رکے نواحی علاقہ نواں کوٹ کی رہائشی بیوہ خاتون صغراں مائی نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ خان پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا خاوند محمد الطاف 2003میں فوت ہو گیا تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ خاوند کی وفات کے بعد میرے چھوٹے دیور محمد اجمل نے میرے خاوند کے حصے کی زرعی زمین 2ایکڑ پر قبضہ کر لیا ابتدا میں ہم برادری طور پر اور بعد ازاں معززین علاقہ کے ہمراہ اپنا حق مانگا مگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا تو ایک ہفتہ قبل فیصلہ میرے حق میں آیا اور پٹواری، گرداور نے پولیس نفری کے ہمراہ مجھے ہماری زمین کا قبضہ دلا دیا اسی رنجش پر الزام علیہان نے پولیس کے جانے کے بعد پہلے زمین پر قبضہ کی نیت سے ہم پر تشدد کیا مگر اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہو گئے اور ہماری جان بخشی ہو سکی بعد ازاں میری بیٹی شمن مائی کے گھر پر الزام علیہان حملہ آور ہو گئے اور کمرے کی چھت توڑ دی اور دروازہ، کھڑکیاں وغیرہ بھی اکھاڑ لیں اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 1195/19 تھانہ صدر خان پور میں درج ہوا اور پولیس نے ایک ملزم بھی گرفتار کیا تاہم باقی ملزمان تاحال فرار ہیں بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ اب ملزمان ہمارے گھر جانے کے راستے میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں اور آتے جاتے ہم سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ مہیا کیا جائے۔

دھمکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر