وہاڑی روڈ پرکمرے میں گیس بھرجانے سے5افراد بے ہوش

  وہاڑی روڈ پرکمرے میں گیس بھرجانے سے5افراد بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)وہاڑی روڈ پر کمرے میں گیس بھر نے سے 5 افراد بے ہوش ہو گئے ریسکیو نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکا علاج جا ری ہے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔تفصیل کے مطابق 17کسی وہاڑی روڈ میں صیام سٹی کے ایک گھر میں اہل خانہ نے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
کمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کی گیس بھر نے 25 سالہ خلیل،22 سالہ مہوش،58 سالہ طاہر،46 سالہ عذرا، اور 55 سالہ عاقل بے ہوش ہو گئے۔ریکسیو نے اطلاع ملتے ہی مزکورہ افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جا ری ہے۔ریکسیو کے مطابق مزکورہ افراد کمرے مین ہیٹر کی گیس بھر جا نے سے بے ہو ش ہو ئے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بے ہوش