اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقارعلی صحافی چوہدری زبیر خالد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، کل چک نمبر121دس آر میں قل خوانی

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقارعلی صحافی چوہدری زبیر خالد کی ہمشیرہ ...

  



اڈا پل چودہ(نامہ نگار)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقار علی سدھو اور ورکنگ جرنلسٹ جہانیاں کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

صدر چوہدری زبیر خالد سدھو کی ہمشیرہ اور مقامی صحافی چوہدری الیاس سندھو کی خالہ انتقال کرگئی تھیں جنکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چکنمبر 121 دس آر میں پڑھائی گئی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں چوہدری ذوالفقارعلی سدھو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ھائی کورٹ ملتان،ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن، چوہدری غلام مصطفے گجر ڈی ایس پی جھانیاں چوہدری غلام سرور سدھو سابق ممبر ضلع کونسل خانیوال،چوہدری خالد جاوید آرائیں رہنما پاکستان تحریک انصاف،چوہدری عمرفاروق سابق یونین ناظم،ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا،چوہدری خالد گجر،خالد بھٹی صدر جھانیاں پریس کلب،راؤخلیق صدر تحصیل پریس کلب جھانیاں،ملک اصغر نائچ،چوہدری شہباز عزیز جنرل سیکرٹری ورکنگ جرنلسٹ گروپ جہانیاں،چوہدری مشتاق نمبردار، عنصر زبیر،چوہدری طیب ارائیں،ملک شکیل اعوان،چوہدری قاسم گل،اقبال خان خٹک و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قل خوانی 30 دسمبر بروز سوموار بوقت 11 بجے صبح چکنمبر 121 دس آر میں ادا کی جائے گی۔

قل خوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر