کبیروالا:پیرسید ظفر علی شاہ انتقال کرگئے نمازجنازہ ادا،آج11بجے ختم سوئم، سیاسی سماجی شخصیات کاورثاء سے اظہارتعزیت

  کبیروالا:پیرسید ظفر علی شاہ انتقال کرگئے نمازجنازہ ادا،آج11بجے ختم سوئم، ...

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر)ملک کی معروف روحانی شخصیت اور نامور شاعر،این اے 150کے سابق امیدوار قومی اسمبلی سید (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

مظفر حسنین بخاری،سینئر صحافی سید اصغر ثقلین بخاری،ماتمی سنگت عزاداران اہل بیت ؓ قدیمی کے سالارسید فخر سبطین بخاری،ممبر ضلعی امن کمیٹی وسابق صدر پریس کلب کبیروالااور سید ذوالقرنین حیدر بخاری کے والد،سابق نائب ناظم سید زاہد عباس بخاری کے سسر پیر سید ظفر علی شاہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم کی نمازجنازہ انکی رہائشگاہ پر ’ظفر نذیر ہال“ میں ادا کی گئی،ان کے سجادہ نشین اور بڑے صاحبزادے سید مظفر حسنین بخاری نے نمازجنازہ پڑھائی۔نمازجنازہ میں سید گروپ کے مرکزی سید علی اکبر شاہ،سید محمد علی دوست گردیزی،سید محمد باقر سلطان گردیزی،سید منتظرمہدی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ،انجمن صحافیاں وپریس کلب (رجسٹرڈ) کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی وممبران میاں عبدالحفیظ،سید فرخ رضا،ملک خالد شفیق،ملک عمر طارق،حاجی محمد شفیق دھاریوال،مہر نوید اختر گھبیسر،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی،غلام اکبر خان ایری،ملک الطاف حسین،حاجی محمد ارشد سنگا،قاسم خان ایری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کو انکی رہائشگاہ میں واقع مختص جگہ پر سپرد خاک کردیا گیا۔پیر سید ظفر علی شاہ کا شمار پاکستان کی ان معروف روحانی شخصیات میں ہوتا تھا،جن کے چاہنے والوں اور مریدین کا حلقہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر موجود ہے۔ملک کی نامور ادبی شخصیات میں نمایاں مقام کے حامل پیر سید ظفر علی شاہ بخاری کی شاعری پر مشتمل کے ان تین مجموعہ کلام ”رنگ اضطراب“،نقش صباء“ اور ”دیدہ تر ہے کہ ظفر ہے“ کے عنوان سے شائع ہوچکے ہیں۔پیر سید ظفر علی شاہ کے عقیدت مندانہ تعلق رکھنے والوں میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی،سابق چیف آف آرمی پرویزمشرف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شامل تھیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے ٹیلی فون پر مرحوم کے صاحبزادے سید ذوالقرنین حیدر بخاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سید ظفر علی شاہ کا سانحہ ارتحال ادبی اور روحانی حوالوں سے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،۔پیر سید ظفر علی شاہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم سوئم آج 11بجے ان کی رہائشگاہ ڈیرہ پیر سید ظفر شاہ،گلی نمبر 42سردارپور روڈ کبیروالا میں منعقد ہوگا۔

اظہارتعزیت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...