ملتان: ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان، پولیس ”گم“

  ملتان: ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان، پولیس ”گم“

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم گئے ہیں تفصیل کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے احسان احمد سے چھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں مقامی کمپنی کے سیلز مین سے تین ڈاکوؤں نے 3500 روپے، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد عرفان سے موٹرسائیکل، مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محمد نذیر سے نقدی وموبائل فون، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد سلیم سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں غلام حر سے دو لاکھ روپے چھین لئے گئے کینٹ پولیس کے علاقے میں محسن زیدی کے کمرسے دو لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈیز چوری کر لی گئیں کینٹ بازارمیں محمد ندیم کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد یاسین اور بابر حسین کی موٹرسائیکلیں، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے غلام رسول اور محمد ہارون کی موٹرسائیکلیں، زکریا پولیس کے علاقے میں محمد نوید کے گھر سے دو لاکھ ر وپے مالیت کا سامان چوری کر لیاگیا نیوملتان پولیس کے علاقے سے ارشد علی کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے عدنان کی موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کیسے واسا کی موٹرپمپ اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے غلام مصطفے کی دکان سے 25 ہزارروپے چوری کر لئے گئے۔

گم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...