ہارون آباد، دھند میں بس کو حادثہ، 2خواتین، 3بچوں سمیت 7افراد جاں بحق، 18مسافر زخمی 

      ہارون آباد، دھند میں بس کو حادثہ، 2خواتین، 3بچوں سمیت 7افراد جاں بحق، ...

  



ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں شدید دھند کے باعث نواحی گاؤں 174سیون آر کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 2خواتین اور 3بچوں سمیت 7مسافر جاں بحق جبکہ 18مسافر شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقے 174سیون آر منڈی لطیف آباد کے قریب مسافر بس نمبری ایل ای ایس 4167 موڑ کاٹتے ہوئے شدید دُھند کے باعث اُلٹ گئی، جس کے نتیجےء میں خواتین میں نازیہ بی بی، علینہ یونس، بچوں میں محمد(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

 ہاشم، اقراء، محمد ندیم سمیت 7مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 18مسافر شدید زخمی ہو گئے، مسافر بس لاہور جانے کیلئے فورٹ عباس سے ہارون آباد شہر آرہی تھی کہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122ہارون آباد موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر