صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدے داروں   کی وزیر اعلیٰ سے مقدمات، مختلف امورپربات چیت

صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدے داروں   کی وزیر اعلیٰ سے مقدمات، ...

  



خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میاں چنوں میں صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی،ملک نعمان لنگڑیال،تحریک انصاف کے عہدیدارو (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کا رکن،وکلاء اورمعززین سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خانیوال جیسے شہروں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔خانیوال میرا اپنا ضلع ہے،لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔ہر پسماندہ شہر کے عوام کی قسمت بدلنا میرا مشن ہے۔خانیوال ضلع کے 102ترقیاتی منصوبے 18ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت قومی اورصوبائی حلقوں میں 43کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔واگزار کرائی گئی 987ایکڑ سرکاری اراضی عوامی فلاح کے منصوبے کیلئے استعمال کی جائے گی۔خانیوال،میاں چنوں،کبیروالا اورجہانیاں کے جلد دوبارہ دورے کروں گا۔خانیوال کی ہر تحصیل میں ماڈل تھانے بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں چنو ں شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...