ڈیرہ میں کلین اینڈ گرین مہم شروع، متعلقہ محکموں کو ٹاسک، بھرپور مانیٹرنگ کافیصلہ

  ڈیرہ میں کلین اینڈ گرین مہم شروع، متعلقہ محکموں کو ٹاسک، بھرپور مانیٹرنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):صوبہ کے 12 شہروں میں کلین اینڈ گرین چمپئن بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین انڈکس(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)


 مہم کا باقاعدہ آغاز کیا'وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کو کلین اینڈ گرین انڈیکس مہم کے  پہلے فیز میں  شامل کیا گیا ہے  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے متعلقہ محکموں کو اہداف دے دئیے ہیں۔   ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کلین اینڈ گرین انڈیکس مہم کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دیگر افسران کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کو کلین اینڈ گرین چمپئن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ صفائی، شجرکاری اور دیگر اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے  اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے بھی پودے لگائے تقریب میں متعلقہ  محکموں کے افسران موجود تھے.
مہم