حسن پروانہ سب ڈویژن، ناقص کارکردگی  پردواہلکار وں کیخلاف ایکشن کافیصلہ

  حسن پروانہ سب ڈویژن، ناقص کارکردگی  پردواہلکار وں کیخلاف ایکشن کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے گزشتہ روز حسن پروانہ سب ڈویڑن ملتان کے علاقوں میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)


ریکوری مہم اور کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت ہونے والی مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکل ٹیم اور ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویڑن شیخ محمد عمران کے ہمراہ بوہڑ گیٹ، جلیل آباد، ریلوے روڈ، سدو حسام، ڈیرہ اڈا، عظمت واسطی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اور کریش مینٹی نینس پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر حسن پروانہ سب ڈویڑن کے لائن سپریٹنڈنٹس شرف یاب زیدی اور محمدجعفر کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت لٹکتی اور جھولتی تاریں درست کی جائیں۔ تنگ گلیوں، بازاروں میں فورکورکیبل نصب کرکے مسائل کا خاتمہ کیاجائے اور جلنے والے ٹرانسفارمرز کی شرح میں کمی کے لئے لوڈبیلنس کیاجائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملتان سرکل ارشدمنیر ڈاہا، تاج قمر اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ رانا مظہر بھی موجود تھے۔