خانیوال کیلئے18ارب روپے کاپیکج، علاقے کی پسماندگی، محرومیاں ختم ہوجائیں گی، مسز شاہد ہ احمد

      خانیوال کیلئے18ارب روپے کاپیکج، علاقے کی پسماندگی، محرومیاں ختم ...

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے دورہ خانیوال اور 18ارب روپے سے زائد کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ترقیاتی منصوبہ جات کو سراہا اورکہاکہ علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اورپسماندگی ومحرومیوں کاخاتمہ ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ خانیوال کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں ا ن سے ملاقات کی اور ضلع خانیوال خاص طورپر صوبائی حلقہ209کے دیہی علاقوں میں درپیش عوامی مسائل اورسہولتوں کے فقدان سے آگاہ کیا بنیادی مراکز صحت اور سکولوں کی خستہ حالی اور اپ گریڈکرنے،دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوررابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبوں کی منظوری پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر