قومی خزانے کونقصان پہنچانے پرسابق منیجر سمیت دوملزموں کے وارنٹ گرفتاری
ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نیشنل بینک پاکستان میں گولڈ لون کے نام پر اکاؤنٹ بنانے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
سابق بینک منیجر سمیت دو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزموں سابق بینک منیجر کرم حسین بھٹہ اور پرائیوٹ ملزم محمد علی جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے نے مبینہ ساز باز کرکے 198 افراد کے نام پر بوگس گولڈ لون جاری کرائے اور قومی خزانے کو تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جس میں تقریبا تین کروڑ کی برآمدگی کرلی گئی ہے جبکہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد کی برآمدگی ابھی باقی ہے لیکن ملزم شامل تفتیش نہیں ہورہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ گئے ہیں اس لیے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
گرفتار