کلین اینڈ گرین مہم، افسر محنت اور لگن سے کام کریں، چوہدری زوار حسین وڑائچ

  کلین اینڈ گرین مہم، افسر محنت اور لگن سے کام کریں، چوہدری زوار حسین وڑائچ

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار حسین وڑائچ کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس دنیاپور میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو مختلف ترقیاتی پروگراموں اور پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور تحصیل دنیاپور کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وڑن کے مطابق کلین اینڈگرین پنجاب مہم کاآغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود اس مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے سخت محنت و لگن سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات مقرر کردہ اہداف کا حصول ممکن بنائیں۔اجلاس میں تحصیل ہیلتھ کونسل میٹنگ،تعمیر ڈی پی ایس کالج بلاک، کنسٹرکشن آف سپورٹس کمپلیکس، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے قیام سمیت اہم موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے محکمہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری زوار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...