2019:نشترٹو،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ملتا ن کیلئے ”تحفہ“اہم منصوبوں پرکام شروع   

  2019:نشترٹو،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ملتا ن کیلئے ”تحفہ“اہم منصوبوں پرکام ...

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی)صحت کے منصوبوں کے حوالے سے سال دو ہزار انیس ملتان ڈویثرن کے لیے اچھا ثابت ہوا ملتان میں اس سال نشتر ٹو اور ولایت آباد میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی منظوری دی گئی۔نشتر ٹو کا منصوبہ دو ارب سے زائد کی مالیت کا ہے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ولایت آباد کے لیے 500 ملین سے زائد مختص کیے گئے،خانیوال،لودھراں،وہاڑی میں بھی صحت کے منصوبے جاری ہیں تفصیل(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 کے مطابق ملتان ڈویثرن میں سال دو ہزار انیس میں اہم ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا گیا جس میں صحت کے منصوبے شامل ہیں صحت کے منصوبوں میں ملتان میں نشتر ٹو کے لیے دو ارب سے زائد بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ ملتان کے علاوہ ولایت آباد میں 500 ملین کے بجٹ سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی منظوری شامل ہے ڈایرئکٹر ہیلتھ سروسز سید وسیم زمزی کے مطابق بوسن ٹاؤن میں  ہیلتھ سینٹر کو اپ گریڈ کیا گیا،خانیوال میں ٹراما سینٹر کی بلڈنگ مکمل ہے،جلد فعال کر دیں گے خانیوال میں اس سال تین بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپگریڈ کیا۔لودھراں میں ڈایئلسز یونٹ تحصیل دنیا پور مین فنکشنل کر دیا یے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کو 60 بیڈز سے 150 بیڈ کی اپگریڈیشن کا عمل جاری ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی کو 120 بیڈز سے 300 بیڈز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔جس کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔

تحفہ

مزید : ملتان صفحہ آخر