بکری مالک کاقتل،7ملزموں کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بکری مالک کاقتل،7ملزموں کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے3روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران بکری مالک کو رسیوں سے باندھ کر قتل کرنے کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

مقدمہ میں ملوث 7 ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مزکورہ ملزموں کو تھانہ گلگشت کی حدود میں 8 موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون بھی چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر ان دس مقدمات میں عدالت نے ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزموں وسیم، سبطین، ذیشان، سرفراز، غالب، فہیم اور ہارون عرف راجہ 17 دسمبر کی رات مقتول سلیم کے گھر ڈکیتی کے ارادے سے گئے اور 12 بکریاں اٹھائی اور اسی دوران مقتول سلیم کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر اسے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے چند روز میں ہی اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزموں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا جس پر انہیں دیگر 10 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ملزموں کا ابھی ڈی این اے ٹیسٹ اور تفتیش سمیت چوری شدہ سامان کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...