بداخلاقی کاالزام، شہریوں کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار، تحقیقات شروع

بداخلاقی کاالزام، شہریوں کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار، تحقیقات شروع

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)  زکریا پولیس نے  بداخلاقی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر شہریوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق سلمی بی بی نے تھانہ زکریا میں ایک شہری کے خلاف بد اخلاقی کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی پولیس نے شک پڑنے پر خاتون کے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 نمبر کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ ملزمہ نے درخواست پر جعلی شناختی کارڈ نمبر تحریر کیا ہے اس کے موبائل فون کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ خاتون نے مختلف ناموں سے پہلے بھی تھانہ قطب پور اور تھانہ ممتاز آباد میں بد اخلاقی کے مقدمات درج کروارکھے ہیں تفتیش پر معلوم ہوا کہ سلمی بی بی نے عامر بخاری کے ساتھ مل کر ایک گروہ بنا رکھا ہے جو سادہ لو ح لوگوں کے خلاف بد اخلاقی کے مقدمات درج کرواکر انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے رقم بٹورتے ہیں پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر