کہروڑ پکا:ڈاکوؤں کی فائرنگ،5شہری زخمی،3ملزم گرفتار

      کہروڑ پکا:ڈاکوؤں کی فائرنگ،5شہری زخمی،3ملزم گرفتار

  



کہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی)ڈا کووں کی فا ئرنگ5شہری زخمی3ڈا کو پکڑے گئے،ڈا کووں کو عوام نے پکڑ کر پٹائی کے بعد پو لیس کے حوا لے کر دیا،ڈا کو اکمل پھل،عباس پھل،سجاد پھل اشتہاری اور متعدد تھا نوں میں مطلوب تھے،عوام نے جان پر کھیل کر پکڑا ڈا کووں نے کلا شنکوف،رپیٹر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

سے اند ھا دھند فا ئرنگ کی 5 اورافراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطا بق پھل گینگ کے 3ڈاکووں اکمل پھل،عباس پھل،سجاد پھل نے نواحی علا قہ گر ے والا موضع نصیر الد ین واہن میں نذیر احمد میو کے گھر پر رات کو ڈکیتی کی واردات کے لیے داخل ہو ئے اور اہل خا نہ کو جگا کر ان سے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو رہے تھے کہ اہل خا نہ نے شور مچا دیا جس پر بستی وا لے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ڈا کووں کے گر د گھیرا ڈال دیا جس سے ڈا کووں نے بچنے کے لیے کلا شنکوف اور رپیٹر سے اندھا دھند فا ئرنگ کر دی اور موٹر سا ئیکل پر بیٹھ کر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علا قہ نے دھکا دے کر گرا دیا ڈا کووں نے فا ئرنگ کر کے 5افراد نذیر احمد،کا شف،حا مد،آصف،کا مران کو زخمی کر دیا ڈا کووں کا اسلحہ بھی ختم ہو گیا اور عوام نے ان کو پکڑ لیا اور ڈا کووں کی چھترول کی اور 15پر کال کر کے پو لیس اور 1122ریسکیو ٹیم کو بھی بلوا لیا تینوں ڈا کووں کو پو لیس تھا نہ دھنوٹ کے حوا لے کر دیا اور زخمیوں کو 1122نے کہروڑ پکا ہسپتال پہنچا یا پو لیس تھا نہ دھنوٹ نے کا روا ئی شروع کر دی عوام نے ڈی پی او لو دھراں سے مطا لبہ کیا ہے کہ جان پر کھیل کر ڈا کووں کو پکڑ نے وا لے بہادر شہر یوں کے لیے سر ٹیفکیٹ اور انعا مات کا اعلان کر کے ان کی حو صلہ افزا ئی کی جا ئے

مزید : ملتان صفحہ آخر