میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 96بجلی چوروں کورگڑا

  میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 96بجلی چوروں کورگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 96بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ 52ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ91 ہزار روپے جرمانہ عائد۔2 پرمقدمات درج کیے گئے۔ 27دسمبر2019ء کو ملتان میں 13 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کو35874یونٹس چوری کرنے پر831279 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو28567یونٹس چوری کرنے پر378854روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج، وہاڑی میں 8گھریلو صارفین کو7501 یونٹس چوری کرنے پر127465روپے جرمانہ، بہاولپور میں 3گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو6882یونٹس چوری کرنے پر64196 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 8گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو16031یونٹس چوری کرنے پر197478روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 11 گھریلو صارفین کو9391 یونٹس چوری کرنے پر187300 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو7074 یونٹس چوری کرنے پر118932روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7 گھریلو صارفین کو5022یونٹس چوری کرنے پر93820روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 18 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو35732یونٹس چوری کرنے پر392054 روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر