کالے یرقان سے متاثرہ خاتون  سمیت دوافراد ہسپتال میں جاں بحق

  کالے یرقان سے متاثرہ خاتون  سمیت دوافراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت مزید دو افراد ہسپتال میں چل بسے‘ تفصیل کے مطابق گلشن عثمان کی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

 رہائشی50سالہ آمنہ بی بی اورمیانوالی قریشیاں کارہائشی30سالہ محمد سلطان کو کالے یرقان میں مبتلاہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ5متاثرین جن میں ڈگہ پل کی رہائشی60سالہ شریفاں بی بی‘ صادق آباد کی45سالہ نسیم اختر‘ ماچھی گوٹھ کا60سالہ ملک رانجھا‘ بنگلہ اچھا کا 60سالہ مزاری خان اور صادق آباد کا رہائشی40سالہ محمدعاشق شامل ہیں‘ ان افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...