فنکار برادری کا اشرف راہی،وکیل فاروقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

  فنکار برادری کا اشرف راہی،وکیل فاروقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اشرف راہی اور وکیل فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر کے دوران بہت اعلیٰ اور معیاری کام کیا۔دونوں فنکار اپنے کام کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری،عروج،عینی رباب،حمیرا،روبی انعم،اظہر بٹ،محرمہ علی،موسیٰ خان اور دیگر نے اشرف راہی اوروکیل فاروقی کے انتقال پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی مغفرت کی دعا کی۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشیوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں کے دکھ کے موقع پر بھی آگے بڑھ کر شریک ہونا چاہیے تاکہ کل کو ہم بھی مریں تو ہمارے لئے دعا اور افسوس کرنے والابھی کوئی ہو۔

مزید : کلچر


loading...